اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پٹرول سستا یا مہنگا؟ 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل

اسلام آباد (بزنس ڈیسک): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر پاکستان میں 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282.83 روپے سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے میں عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔

تاہم، دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس سے روزمرہ استعمال پر معمولی بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

دیگر مصنوعات میں بھی رد و بدل کا تخمینہ دیا گیا ہے:

مٹی کا تیل: 6.25 روپے فی لیٹر کمی

لائٹ ڈیزل آئل: 7.11 روپے فی لیٹر کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کے نرخوں میں کمی کے باعث سامنے آ رہی ہیں، جہاں قیمتیں کم ہو کر 62.7 ڈالر فی بیرل کی دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

حکام کے مطابق، قیمتوں میں تبدیلی کی یہ تجاویز اوگرا اور وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ اگر منظوری دی گئی تو نئی قیمتیں 16 اگست سے نافذ العمل ہوں گی اور اگلے 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button