اہم خبریںپاکستانسائنس ٹیکنالوجی

یومِ آزادی پر گوگل کا دل کو چھو لینے والا خراجِ تحسین خصوصی ڈوڈل جاری

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک):
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر عالمی سرچ انجن گوگل نے ایک منفرد انداز میں وطنِ عزیز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم سے سجا خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا ہے۔

اس سال کے ڈوڈل میں پاکستان کا قومی پرچم نیلے آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ بادلوں کی صورت میں گوگل کا لوگو تخلیقی انداز میں دکھائی دیتا ہے۔ یہ نظارہ آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

گوگل دنیا کے اہم ایام، ثقافتی ورثے اور نمایاں شخصیات کو خراج پیش کرنے کے لیے اکثر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے، اور پاکستان کا یومِ آزادی بھی اس روایت کا مستقل حصہ رہا ہے۔

ڈوڈل صرف پاکستان میں موجود صارفین کے لیے مخصوص ہے اور 14 اگست کو گوگل کے ہوم پیج پر نمایاں ہوتا ہے۔
پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے گوگل کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا ہے اور اسے یومِ آزادی کے جشن کی عالمی سطح پر پذیرائی قرار دیا ہے

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button