اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت: "آج کا ماحول نفرت کو فروغ دے رہا ہے، سیاسی جماعتوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے”

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات نفرت اور انتہا پسندی کو جنم دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کے ساتھ آج جو سلوک ہو رہا ہے، کیا یہ مناسب ہے؟

شیر افضل مروت نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات نے عدلیہ کی توقیر کو نقصان پہنچایا تھا، اور آج بھی وہی صورتحال برقرار ہے۔

انہوں نے کہا:

"آج ہمیں دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، یہ وقت گزر جائے گا لیکن اسمبلی کے باہر ایجنسی اور پولیس کا کھڑا ہونا کسی کے بھی لیے یادگار رہے گا۔”

رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی پر حملے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ انہیں ایک دن کے لیے مکمل اختیار دیا جائے تو وہ یہ دکھا دیں گے کہ اسمبلی کے باہر کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہو گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button