اہم خبریںتعلیمدنیاسائنس ٹیکنالوجی

گوگل کا بڑا تعلیمی اقدام: طلبہ کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، مفت تربیت فراہم کی جائے گی

کیلیفورنیا (ٹیکنالوجی ڈیسک)
عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک شاندار تعلیمی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ آئندہ تین برسوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ امریکہ بھر کی جامعات میں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق تحقیق کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ اعلان گوگل اور اس کی مرکزی کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے کیا۔ ان کے مطابق گوگل کے پروگرام "AI for Education Accelerator” کے تحت ہر امریکی کالج طالبعلم کو مفت AI ٹریننگ اور گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کیے جائیں گے۔

100 سے زائد جامعات پروگرام میں شامل
پروگرام کا دائرہ کار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب تک 100 سے زائد کالجز اور یونیورسٹیاں اس میں شامل ہو چکی ہیں۔ ان میں نمایاں تعلیمی ادارے جیسے کہ یونیورسٹی آف مشی گن، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ورجینیا، اور ٹیکساس، نارتھ کیرولائنا، پنسلوانیا کی متعدد سرکاری جامعات شامل ہیں۔

طلبہ کو جدید AI ٹولز تک مفت رسائی
گوگل کی اس سرمایہ کاری میں نہ صرف مالی معاونت بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ کمپنی کے جدید AI ٹولز، جیسے کہ Gemini چیٹ بوٹ، طلبہ کو بغیر کسی اضافی لاگت کے فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی تعلیم اور تحقیق کو نئے معیار تک لے جا سکیں۔

"Gemini for Education” منصوبے کا تسلسل
سندر پچائی کے مطابق یہ اقدام گوگل کے عالمی تعلیمی وژن "Gemini for Education” کا تسلسل ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر میں طلبہ اور اساتذہ کو بہترین AI سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی 100 بڑی جامعات میں سے 80 فیصد سے زائد پہلے ہی Google Workspace for Education استعمال کر رہی ہیں، جو تعلیمی اداروں کو مخصوص AI ٹولز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ڈیجیٹل تعاون کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button