اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر دھوم — ہنر مند افراد کیلئے بیرون ملک مواقع میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: پاکستان کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد دنیا بھر میں اپنی قابلیت کی بدولت کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ سال 2025 کے ابتدائی 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد پاکستانی بہتر روزگار اور ترقی کے مواقع کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے، جن میں ڈاکٹرز، نرسز، انجینئرز اور ٹیکنیکل ماہرین شامل ہیں۔

عالمی اداروں کا اعتماد، پاکستانی پروفیشنلز اولین ترجیح
خلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں پاکستانی مہارت یافتہ افراد کو اعلیٰ تنخواہوں، محفوظ ماحول اور کیریئر گروتھ کے زبردست مواقع میسر آ رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، صرف نرسنگ کے شعبے میں پاکستانی خواتین و مرد نرسز کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کا ثبوت ہے۔

حکومتی و نجی اداروں کی توجہ نوجوانوں کی عالمی تربیت پر
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ رحجان نہ صرف ملک کی سافٹ امیج کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ زرمبادلہ کی صورت میں معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس لیے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر مل کر اب نوجوانوں کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button