اہم خبریںپاکستان

"قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے آنٹی ریحانہ ہو یا کوئی اور: وزیر مملکت داخلہ”

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، مگر قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے وہ "آنٹی ریحانہ ہوں یا 80 سالہ شہری”، خلاف ورزی پر کارروائی ضرور ہو گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے یومِ استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں کے ساتھ سیکیورٹی اجلاس کیا، اور ہدایت دی کہ مظاہرین سے رابطہ کر کے ان کے احتجاجی مقامات معلوم کیے جائیں۔
"لیکن افسوس کہ کسی نے انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔”

انہوں نے کہا کہ مظاہرین اکثر بغیر اطلاع مجمع اکٹھا کرتے ہیں، اور پھر میڈیا سے پتہ چلتا ہے کہ کہاں اور کب احتجاج ہو رہا ہے۔
"ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ اچانک کوئی ہجوم جمع ہو اور قانون کی دھجیاں اڑائے۔”

احتجاج کا غلط وقت اور بدنیتی کا اشارہ
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اکثر ان دنوں احتجاج کرتی ہے، جب ریاستی یا قومی معاملات پر یکجہتی کی ضرورت ہوتی ہے۔
"یہ بدنیتی کا اشارہ ہے کہ جب قوم کا مفاد داؤ پر ہو، اسی وقت سیاسی احتجاج شروع کیا جاتا ہے۔”

سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنز
سیکیورٹی امور پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کوئی نیا فوجی آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا۔
"باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں صرف معمول کے اقدامات جاری ہیں۔”
تاہم انہوں نے کہا کہ وہاں کے سیکیورٹی چیلنجز کی بڑی وجہ فورسز نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی کمزوری ہے۔

"خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی قیادت کو اپنی ذمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا، ورنہ نقصان ریاست کو ہو گا۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button