اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بارش کی واپسی! محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے خوشی کی لہر دوڑا دی

اسلام آباد – ملک بھر میں جاری شدید گرمی اور حبس کے بعد محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔ آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جو گرمی کا زور توڑے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے، جب کہ مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، میانوالی اور ڈی جی خان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، شانگلہ، کوہستان، مہمند، باجوڑ اور کوہاٹ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ ہنگو، کرک، بنوں اور وزیرستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے ژوب، بارکھان، خضدار، کوہلو اور موسیٰ خیل میں بھی بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں نہ صرف درجہ حرارت میں کمی لائیں گی بلکہ زراعت اور قدرتی ماحول کے لیے بھی خوش آئند ثابت ہوں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button