اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ماہرین فلکیات کی رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: ماہرِ فلکیات نے سائنسی بنیادوں پر رواں سال کے بڑے اسلامی تہواروں کی متوقع تاریخوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

ماہرِ فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے اور سائنسی حسابات کی بنیاد پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش گوئیاں فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button