اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیصل آباد: 9 مئی کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، 77 ملزمان بری

فیصل آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے متعلق دو اہم مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 108 افراد کو مختلف سزائیں جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
جبکہ سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے واضح کیا کہ بری ہونے والے 77 ملزمان کے خلاف شواہد ناکافی تھے، جن میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، خیال احمد کاسترو اور زین قریشی شامل ہیں۔

فیصلے کے موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، اور عدالتی احاطہ مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا۔

قانونی ماہرین اس فیصلے کو پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑا قانونی اور سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں، جس کے اثرات آنے والے سیاسی منظرنامے پر گہرے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر انتخابی عمل اور جماعتی ساکھ کے تناظر میں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button