اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی اپوزیشن کے بائیکاٹ کی نذر — چار بڑی جماعتوں کا شرکت سے انکار

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کو بڑا سیاسی دھچکا اس وقت لگا جب اپوزیشن کی چار بڑی جماعتوں — جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) — نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اے پی سی کے بائیکاٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:

"یہ کانفرنس پی ٹی آئی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے بلائی گئی ہے، جس نے پہلے ہی تمام فیصلے خود کر لیے ہیں۔ اب یہ صرف ایک رسمی کارروائی بن چکی ہے، اس لیے ہم شرکت نہیں کریں گے۔”

جے یو آئی کے ترجمان نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ:

"ہم تحریک انصاف کی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔”

اسی طرح پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے بھی اے پی سی کو "دکھاوا” قرار دیتے ہوئے کہا:

"صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے، ماضی کے اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ اب صرف زبانی دعووں سے کچھ نہیں ہوگا، عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔”

مسلم لیگ (ن) نے بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یہ آل پارٹیز کانفرنس صوبے میں سیکیورٹی چیلنجز اور بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر سیاسی مشاورت اور قومی اتفاقِ رائے کے لیے طلب کی تھی، تاہم اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی عدم شرکت نے اس کانفرنس کو سیاسی لحاظ سے غیر مؤثر اور یکطرفہ بنا دیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button