اہم خبریںپاکستان

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: پی آئی اے اگست سے فلائٹس بحال کرے گا!

قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کے لیے اپنی فضائی خدمات دوبارہ شروع کرے گا۔ اس حوالے سے طیاروں کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن اور مکمل تیاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے اصفہانی ہینگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مختص بوئنگ 777 طیارے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ٹیکنیکل افسر نے سی ای او کو طیاروں کی تکنیکی حالت اور جاری تیاریوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ اس دورے میں دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی حتمی منظوری کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی (UK CAA) کی اجازت کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستان کی تمام ایئرلائنز پر برطانیہ کی جانب سے پانچ سالہ پابندی ختم ہو چکی ہے، جس کے باعث اب دوبارہ پروازوں کا آغاز ممکن ہو گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ برطانیہ کی مسابقتی فضائی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے تاکہ مسافروں کو عالمی معیار کی فضائی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button