پاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

راولپنڈی میں سیلابی صورتحال، وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

راولپنڈی:

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے ایم ڈی واسا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نالہ لئی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 23 فٹ جبکہ کٹاریاں کے مقام پر 22 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور گلیوں و سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔

خطرے کے سائرن بجا دیے گئے
نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس پر ریسکیو، واسا، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہائی الرٹ ہو چکے ہیں۔ خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجا دیے گئے ہیں تاکہ شہری محتاط رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو سکیں۔

فوری ایکشن، ہیوی مشینری متحرک
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق تمام عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں متحرک ہے۔ انہوں نے کہا:
"پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ہمارے تمام یونٹس پوری تیاری کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔”

مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button