اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چینی کی قیمتوں میں اضافہ، انتظامیہ متحرک – ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں کی تشویش کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 185 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی، تاہم حکام کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ہول سیل اور پرچون سطح پر قیمتوں میں فرق دیکھا جا رہا ہے۔ لاہور میں چینی 190 سے 200 روپے، پشاور میں 190 روپے، جبکہ کوئٹہ میں 180 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول اتھارٹیز نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ کئی علاقوں میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر جرمانے اور دکانیں سیل کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث بعض دکانداروں نے چینی کی فروخت عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

حکام نے یقین دلایا ہے کہ چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے مستقل پالیسی مرتب کی جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button