اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
اسلام آباد: ملک میں آئندہ 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں بڑی حد تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جو آج شام پیٹرولیم مصنوعات میں تبدیلی کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دے گا۔
وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل کی منظوری دے گی۔






