نئی دہلی: بھارتی فوج کو آپریشن "سندور” کے دوران ہونے والے بھاری جانی نقصان کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ پہلے ان نقصانات کو خفیہ رکھا گیا، تاہم شدید عوامی اور اندرونی دباؤ کے باعث بھارتی حکومت نے بالآخر 100 سے زائد فوجی اہلکاروں، فضائیہ کے پائلٹس اور دفاعی نظام کے آپریٹرز کو اعزازات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ابتدا میں نقصانات چھپائے گئے
ذرائع کے مطابق بھارت نے ابتدا میں آپریشن سندور میں ہونے والے جانی اور تکنیکی نقصانات کو تسلیم نہیں کیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر کوئی معلومات شیئر نہ کریں۔ بھارتی حکام کا مقصد ملکی اور عالمی سطح پر شرمندگی اور فوجی ناکامی سے بچنا تھا۔
اب اعزازات کے ذریعے نقصانات کی جزوی تسلیم
بھارتی وزارتِ دفاع نے اب ان ہلاک شدہ اہلکاروں کو بعد از مرگ اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے، جن کی ہلاکتیں ماضی میں سرکاری طور پر تسلیم ہی نہیں کی گئی تھیں۔
اعزازات حاصل کرنے والے اہلکاروں میں شامل ہیں:
بھارتی فضائیہ کے 4 ہلاک پائلٹس، جن میں 3 رافیل طیاروں کے ہوا باز شامل ہیں
ایس-400 دفاعی نظام کے 5 ہلاک آپریٹرز (آدم پور ایئربیس پر)
ادھم پور اور ایئر ڈیفنس یونٹس میں 9 ہلاک اہلکار
راجوڑی ایوی ایشن بیس میں 2 ہلاک اہلکار
اُڑی کے سپلائی ڈپو میں 4 ہلاک اہلکار
93 انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں 9 ہلاک فوجی
12 انفنٹری بریگیڈ اُڑی میں 3 ہلاک اہلکار
نوشہرہ میں انٹیلیجنس فیلڈ سپورٹ یونٹ سے 1 ہلاک اہلکار
ایل او سی پر 250 سے زائد ہلاکتیں
مصدقہ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کو 250 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں زمینی فورسز، ایئر ڈیفنس اور ٹیکنیکل یونٹس کے اہلکار شامل تھے۔
بین الاقوامی میڈیا بھی تصدیق کر چکا
بین الاقوامی میڈیا نے بھی پٹھان کوٹ، ادھم پور اور دیگر مقامات پر پاکستان کے مؤثر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کی ہے، جن کے بعد بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ متعدد ریٹائرڈ بھارتی جرنیل اور سفارتکار بھی ان نقصانات کو تسلیم کر چکے ہیں۔
ماہرین کا ردعمل: ’’یہ پیشہ ورانہ طرز عمل نہیں‘‘
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی پروفیشنل فوج اپنے شہداء کو فخر سے یاد کرتی ہے، لیکن بھارت کا ان قربانیوں کو چھپانا اور پھر دباؤ میں آ کر اعزازات دینا، اس کے غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی طرزِ عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔
مودی حکومت پر کڑی تنقید
مبصرین کے مطابق بھارتی حکومت ناکامی کو اعزازات کے لبادے میں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ یہ رویہ نہ صرف عالمی برادری بلکہ بھارتی عوام کے ساتھ بھی دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔






