اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عاشورہ کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے محرم الحرام کے مقدس ایام، 9 اور 10 محرم (یعنی 5 اور 6 جولائی 2025) کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے عاشورہ کے دو ایام کو سرکاری تعطیلات قرار دیا گیا ہے، جن کا اطلاق ہفتے میں 5 اور 6 دن کام کرنے والے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر پر ہوگا۔

یہ تعطیلات محرم الحرام کے دوران مجالسِ عزاء، جلوسوں اور دیگر مذہبی رسومات کے احترام اور سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام، اسلامی کیلنڈر کے اعتبار سے انتہائی مقدس ایام سمجھے جاتے ہیں، جنہیں مسلمان بالخصوص اہل تشیع برادری مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ ان ایام میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، تاکہ جلوسوں اور مجالس کو پرامن طور پر منعقد کیا جا سکے۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ عاشورہ کے دوران شہریوں کی سہولت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button