اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
کوئٹہ میں مزدا بس اور لوڈ رکشے کے تصادم کے بعد آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر نواں سے ہزار گنجی جانے والی مزدا بس اور پیٹرول سے بھرے لوڈ رکشے کے درمیان تصادم کے بعد بس میں لگنے والی آگ نے 6 مسافروں کی جان لے لی اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر پیش آیا، جہاں رکشے میں موجود پیٹرول نے تصادم کے فوراً بعد آگ پکڑ لی، جو بس تک پھیل گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔






