اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا دورہ، 17ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد / باکو: وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، جس میں رکن ممالک کے سربراہان خطے میں تعاون، ترقی، تجارت، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے خطاب میں اہم عالمی اور علاقائی چیلنجز پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ ان کا خطاب خطے میں معاشی ترقی، تجارتی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی روابط اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ای سی او اجلاس پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے جس کے ذریعے وہ وسطی و جنوبی ایشیائی خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button