اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ملکی سلامتی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء، سیکیورٹی اور خارجہ امور سے متعلق اعلیٰ حکام، اور عسکری قیادت کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس کی صدارت خود وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا، جب کہ اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز، قومی دفاع، اور اسٹریٹیجک امور پر بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ عالمی اور علاقائی سطح پر سیکیورٹی کے خدشات کو جنم دے رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اجلاس کے دوران ممکنہ سفارتی حکمت عملی، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف، اور داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button