اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، بجٹ عمران خان کی مشاورت سے منظور ہوگا: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئینی اختیار رکھتے ہیں کہ جب چاہیں صوبائی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، اور بجٹ کی منظوری صرف عمران خان کی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ:

"عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے، لہٰذا خیبر پختونخوا کا بجٹ بھی ان کی مشاورت سے ہی منظور کیا جائے گا۔”

انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف اور صرف وزیراعلیٰ کو حاصل ہے، اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں عوام سخت ردعمل دیں گے۔

"اگر ایمرجنسی لگانے کی کوشش کی گئی تو جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔ خیبر پختونخوا میں عوام نے اپنے ووٹ سے حقیقی مینڈیٹ دیا ہے، جس کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔”

بیرسٹر سیف نے دیگر صوبوں اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:

"خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ ہے جہاں حکومت فارم 45 کی بنیاد پر قائم ہے، جبکہ دیگر حکومتیں فارم 47 کی بنیاد پر غیر مستحکم کھڑی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

"جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے۔”

خیبر پختونخوا میں سیاسی بیانیہ مزید تیز ہوتا جا رہا ہے، اور ایسے بیانات آئندہ بجٹ اور اسمبلی کے ممکنہ مستقبل کے حوالے سے اہم اشارے تصور کیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button