اہم خبریںتازہ ترین

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال کوئٹہ میں ہوا۔

جسٹس مندوخیل اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی سپریم کورٹ سے فوری طور پر روانہ ہو کر اپنے آبائی علاقے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث پیر کے روز مخصوص نشستوں سے متعلق زیرِ سماعت اہم کیس کی کارروائی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے جبکہ قانونی و عدالتی حلقوں میں بھی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button