اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی

لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس دوران کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، اور اجتماعات پر مخصوص پابندیاں عائد ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button