ویب ڈیسک
10 جون 2025
خیبرپختونخوا اس عیدالاضحی پر ایک بار پھر پاکستان کے سب سے مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا، جہاں ملک بھر سے 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد سیاح قدرتی حسن، خوشگوار موسم اور بہترین انتظامات سے لطف اندوز ہونے پہنچے۔
ٹورازم اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:
گلیات: 1 لاکھ 77 ہزار سیاح
ناران کاغان: 1 لاکھ 68 ہزار سیاح
مالم جبہ سوات: 1 لاکھ 60 ہزار سیاح
دیر اپر: 85 ہزار سیاح
سیاحوں کو بہترین سہولیات، مثالی سیکیورٹی
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔
ٹورازم پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کی، جبکہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے سرگرم رہی۔
ضم شدہ اضلاع میں بھی سیاحتی سرگرمیاں
خوش آئند بات یہ ہے کہ ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاحوں نے رخ کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ ان علاقوں کی سیاحت میں بھی نئی جان ڈالی جا رہی ہے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی، حبیب اللہ عارف نے کہا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے، اور یہ کامیابی خیبرپختونخوا میں سیاحت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔






