اہم خبریںتازہ تریندنیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے باعثِ فخر ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ملاقات وائٹ ہاؤس میں دیے گئے خصوصی ظہرانے کے دوران ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل کو خاص طور پر جنگ بندی پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا۔ انہوں نے کہا، "میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے خطے کو مزید کشیدگی سے بچایا۔ ان کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔”

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر پیش رفت کی امید بھی ظاہر کی۔

وائٹ ہاؤس کے اس اہم ظہرانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے مدعو کیا گیا، جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح مظہر ہے۔

یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی عسکری قیادت کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا نہ صرف پاک-امریکا تعلقات کو تقویت دے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی قیادت کی پہچان کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور اسٹریٹجک تعلقات میں نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button