اہم خبریںدنیا

ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کا شدید ردعمل، گوتریس کا فوری جنگ بندی پر زور

نیویارک/تہران/تل ابیب – 14 جون 2025
مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا:

"ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس خطرناک صورتحال کو فوری طور پر روکا جائے۔ امن، استحکام اور سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔”

اسرائیل کے فضائی حملے، ایران کا سخت جواب
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جمعے کی صبح اسرائیل نے ایران کے درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہیں، حساس فوجی مراکز اور جوہری تنصیبات شامل تھیں۔ ان حملوں میں ایرانی ذرائع کے مطابق 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

جواباً ایران نے "وعدہ صادق 3” نامی فوجی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر 150 سے 200 بیلسٹک میزائل داغے۔
ایرانی حملوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

پہلا حملہ: 100 بیلسٹک میزائل

دوسرا حملہ: 50 میزائل

تیسرا حملہ: مزید 50 میزائل

تل ابیب میں ہدف بننے والے مقامات
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ایرانی میزائل حملوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے امریکی مدد سے کئی میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے، تاہم کچھ میزائل اہم اہداف پر گرے، جن میں:

اسرائیل کی وزارتِ دفاع

عسکری و صنعتی تنصیبات

متعدد شہری علاقوں کو جزوی نقصان

عالمی برادری کی تشویش اور مطالبہ
اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین، چین، روس اور امریکہ سمیت کئی عالمی طاقتوں نے بھی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی ختم کریں تاکہ خطے میں مکمل جنگ کی نوبت نہ آئے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button