اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف کل اہم سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اماراتی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی یو اے ای جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، دیگر وفاقی وزرا اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات یو اے ای کے صدر اور ابوظبی کے حکمران، شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوگی۔ اس اہم ملاقات میں پاک-امارات تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، اور علاقائی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو نئی وسعت دینے اور معاشی و سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور علاقائی روابط کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یو اے ای پاکستان کا قریبی دوست اور اہم تجارتی شراکت دار ہے، جس کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button