انٹرٹینمنٹتازہ ترین

"شوبز خواتین کے لیے معاشرتی رویے بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نفیس”

کراچی: معروف و خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی ہمارے معاشرے میں شوبز سے وابستہ خواتین کو منفی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جو ایک افسوسناک رویہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی اداکارہ نے معاشرے میں خواتین، بالخصوص شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حوالے سے پائے جانے والے دہرے معیار اور رویوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی عورت ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین، خاص طور پر شوبز میں کام کرنے والی خواتین کو تاحال مکمل سماجی قبولیت حاصل نہیں ہو سکی۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ "شوبز میں ہر طبقے اور تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں کام کر رہی ہیں، جو نہ صرف اپنے گھرانوں کا سہارا بن رہی ہیں بلکہ معاشرتی تبدیلی کا ذریعہ بھی بن رہی ہیں، اس کے باوجود ہمارے کام کو اکثر منفی انداز میں دیکھا جاتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک غلط تصور ہے کہ شوبز سے جُڑے افراد دینی پہلوؤں سے دور ہوتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے فنکار نماز اور دیگر دینی فرائض کی ادائیگی میں بھرپور اہتمام کرتے ہیں، چاہے وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی کیوں نہ ہوں۔”

اداکارہ نے زور دیا کہ معاشرتی سوچ میں بہتری لانے کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو ان کے پیشے کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کی قابلیت اور کردار کی بنیاد پر جانچا جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button