اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

"امن و ترقی کا مشن: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔ اس اہم دورے کے دوران کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی قبائلی و سیاسی جرگہ منعقد کیا جائے گا، جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی، ترقی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اس جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، قبائلی رہنما اور دیگر سیاسی عمائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

جرگے کا مقصد بلوچستان میں قیامِ امن، ترقیاتی عمل کو تیز تر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شرکاء کو قومی مفاد سے جڑے مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کی دلچسپی اور صوبائی ترقی میں سنجیدگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سیکیورٹی اور استحکام کو قومی سطح پر اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ جرگہ قبائلی و سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے اور بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button