اہم خبریںتازہ تریندنیا

بادشاہ چارلس کا کینیڈا کی آزادی پر زور، امریکی صدر ٹرمپ کو غیر روایتی جواب

اوٹاوا:
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں ملک کی خودمختاری، آزادی اور منفرد شناخت کا ذکر کرتے ہوئے غیر روایتی انداز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا جواب دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کینیڈا کی اپنی ایک مخصوص شناخت ہے، اور جیسا کہ اس کا قومی ترانہ یاد دلاتا ہے، ’دا ٹرو نارتھ‘ واقعی مضبوط اور آزاد ہے۔”

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کے خواہشمند ہیں، جس پر کینیڈا میں عوامی و سیاسی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا تھا۔

اپنے خطاب میں بادشاہ چارلس نے کسی ملک یا شخصیت کا براہِ راست نام لیے بغیر سفارتی لہجے میں کینیڈا کی خودمختاری کو اجاگر کیا اور اس کے آزادانہ تشخص کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے عوام نے اپنی شناخت، اقدار اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ فخر اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید برآں، بادشاہ چارلس نے اپنے خطاب میں عالمی معیشت کے تناظر میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، اور ٹیرف و تجارتی رکاوٹوں کے بجائے باہمی شراکت داری اور اقتصادی ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

کینیڈا کی سیاسی قیادت اور شہری حلقوں نے بادشاہ چارلس کے بیان کو سراہتے ہوئے اسے ایک مضبوط اور مثبت پیغام قرار دیا ہے، جو کینیڈا کے آزاد تشخص اور بین الاقوامی وقار کا عکاس ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button