سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان: فواد چوہدری کا عدنان سمیع پر طنز، صارفین خوب محظوظ
اسلام آباد: سیاست ہو یا سوشل میڈیا، فواد چوہدری کی حاضر جوابی ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی ہے۔ اس بار ان کا نشانہ بنے پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع، جنہوں نے اپنے "بھارتی پرچم والے ایئرفونز” کی پوسٹ شیئر کر کے نئی بحث چھیڑ دی۔
عدنان سمیع، جنہوں نے 2016 میں بھارتی شہریت اختیار کی، نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک لائیو پرفارمنس کی جھلک شیئر کی جس میں وہ بھارت کے پرچم والے ایئرفونز پہنے نظر آئے۔
لیکن پوسٹ وائرل ہوئی تو سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور لکھا:
"کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کے لیے بہت کم ہے!”
یہ طنزیہ تبصرہ نہ صرف صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا پر قہقہوں کا باعث بھی بنا۔ فواد چوہدری کی حسِ مزاح کو سراہتے ہوئے کئی صارفین نے تبصرے کیے کہ "سیاست میں سنجیدگی اپنی جگہ، لیکن ایسے جملے دن بنادیتے ہیں!”
عدنان سمیع نے بھی خاموشی توڑی
عدنان سمیع نے جواب میں فواد چوہدری کو ’ناخواندہ احمق‘ قرار دیتے ہوئے کہا:
"میں سمجھتا تھا آپ وزیر اطلاعات ہیں، اور آپ کو یہ بھی نہیں معلوم… آپ سائنس کے وزیر تھے؟”
اس طنز و مزاح بھرے تبادلے نے ایک سنجیدہ سیاسی ماحول میں ہلکے پھلکے انداز میں عوام کو مسکرانے کا موقع دیا — اور یہی ہے خبروں کا ایک خوبصورت پہلو!





