اہم خبریںتازہ تریندنیا

کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں پر ویزہ پابندی ختم کر دی، ہزاروں کے لیے نئے مواقع

اسلام آباد: وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب پاکستانی شہریوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے دوبارہ جاری کیے جائیں گے۔

مصطفیٰ ملک کے مطابق، کویت کے اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، کاروبار اور سیاحت کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایک بار پھر پاکستانی ہنرمندوں کے لیے اپنے دروازے کھول رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

مزید برآں، فوکل پرسن نے بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے سالانہ نوکریوں کا کوٹا مختص کیا جائے گا، جس کے لیے پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایک یادداشتِ تفاهم (MoU) پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس سے درخواست دہندگان کے لیے سہولت پیدا ہوگی۔

مصطفیٰ ملک نے اس بات پر زور دیا کہ نہ صرف یورپ بلکہ عرب ممالک بھی پاکستانی ہنر مندوں کو روزگار فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نیا اور روشن باب ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button