اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبرپختونخوا کے ڈیمز،جھیلوں، تالابوں اور بیراجوں میں شکار پر مکمل پابندی عائد

پشاور: محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے صوبے میں بطخوں سمیت تمام آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور نایاب اقسام کے پرندوں کو بچانا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اور دریاؤں کے اطراف شکار کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے اور دسمبر 2025 تک برقرار رہے گی۔ شکار کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر دی جائے گی، جبکہ سورج نکلنے سے قبل اور غروب آفتاب کے بعد شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شکاری اب الیکٹرانک آلات یا کال برڈز کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ فی شکاری دن میں صرف پانچ آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی، تاکہ پرندوں کی آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

محکمہ جنگلی حیات نے شکاریوں کے لیے فیس کا نیا نظام بھی متعارف کرایا ہے۔ بطخ کے شکار کے لیے استعمال ہونے والے شکاری کتے کے لائسنس کی سالانہ فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ خصوصی ڈک ہنٹنگ بندوق کے استعمال کی یومیہ فیس 500 روپے ہوگی۔

حکام کے مطابق، ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button