اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہنگامی اقدامات، بارش اور طوفان کے پیشِ نظر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور / راولپنڈی:
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش اور طوفانی موسم کی پیشگوئی کے پیشِ نظر صوبے بھر کی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

وزیرِاعلیٰ نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی فوری نکالنے کے لیے واسا حکام کو فیلڈ میں متحرک ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز نے واضح ہدایات جاری کیں کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت ردعمل دیا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

وزیرِاعلیٰ نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسیِ آب کے عمل کی نگرانی کریں، تاکہ راولپنڈی کے عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

مریم نواز کی بروقت اور متحرک قیادت میں پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی خدمت اور فلاح کے لیے اٹھائے گئے یہ اقدامات ایک ذمہ دار اور فعال حکومت کی عکاسی کرتے ہیں، جس کا مقصد عوامی مشکلات کا فوری ازالہ اور شہریوں کا تحفظ ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button