انٹرٹینمنٹاہم خبریںپاکستان

پاکستان کی بھارت پر حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری

پاکستان کی بھارت سے حالیہ شاندار فتح کے بعد نیا قومی نغمہ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ملی نغمہ وطن سے محبت اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار ہے، جسے معروف گلوکار اور کمپوزر واجد سعید نے اپنی آواز اور موسیقی سے مزید جاندار بنایا ہے۔

نغمے کے ولولہ انگیز اور دل گرما دینے والے بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں، جن میں "سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم” جیسے جرات مند اور حوصلہ افزا اشعار شامل ہیں۔ یہ نغمہ نہ صرف دشمن کو خبردار کرتا ہے بلکہ امن کی خواہش اور دفاع کی ہر وقت تیاری کا بھی پیغام دیتا ہے۔

"ہر لحظہ ہیں تیار ہم” حالیہ جنگ میں قوم کی کامیابی اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بیدار کرنے کا باعث بنے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button