اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی معیشت درست سمت میں، IMF اور ورلڈ بینک کا شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد

اسلام آباد — عالمی مالیاتی ادارے (IMF) اور ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی بہتری اور اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کی راہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

IMF کے وفد نے جہاد اظہور کی سربراہی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں حکومت کی معاشی اصلاحات اور ان پر عمل درآمد کے مثبت نتائج پر اطمینان ظاہر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ:
"اللہ کے فضل سے پاکستان اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔”

ملاقات میں وفاقی وزراء، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جہاں پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی، محصولات میں بہتری، اور سرمایہ کاری کے فروغ جیسے اہم نکات زیرِ بحث آئے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے میکرو اکنامک اصلاحاتی اقدامات کو "مثالی” قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہی اصل کامیابی ہے۔

اسی دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں ان کی قیادت اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، اور صوبہ پنجاب میں ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں رانا ثناءاللہ، رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک تھے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button