اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور صدرِ مملکت کا اعتراف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وطن عزیز کے لیے بے مثال خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا دفاع کیا ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ "ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تمام قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،” وزیراعظم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کو ایک "قابلِ فخر لمحہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس ترقی کی منظوری دینے پر بے حد خوشی ہوئی اور آج کی یہ تقریب فیلڈ مارشل کی قومی خدمات کے اعتراف کی واضح دلیل ہے۔

صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق کے دوران جنرل عاصم منیر نے نہ صرف فرنٹ سے قیادت کی بلکہ قوم کو حوصلہ، عزم اور اتحاد کا پیغام دیا۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، تمام سروسز چیفس، وفاقی کابینہ کے ارکان، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، غیر ملکی سفراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

یہ یادگار تقریب نہ صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کا اعتراف تھی بلکہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے اُن کی مسلسل جدوجہد اور قیادت پر قوم کے اعتماد کا مظہر بھی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button