اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عوامی ریلیف کی کوششیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کو متبادل آمدنی کا منصوبہ پیش کر دیا

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق اہم مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے بجٹ میں عوامی ریلیف کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے متبادل ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے کا مفصل منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق، حکومت نے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ، اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز دی ہیں، جبکہ آئی ایم ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اقدامات کے بدلے متبادل ریونیو ذرائع کو تسلیم کرے۔

آئی ایم ایف کا محتاط رویہ، مگر مذاکرات جاری
اگرچہ آئی ایم ایف نے ان ریلیف اقدامات پر محتاط رویہ اختیار کیا ہے اور کئی تجاویز پر فوری اتفاق نہیں ہوا، تاہم مذاکرات تعمیری انداز میں جاری ہیں۔ آئی ایم ایف نے صوبائی اخراجات میں کمی، زرعی آمدنی پر ٹیکس اور ریونیو میں توازن قائم رکھنے کے لیے پائیدار اقدامات پر زور دیا ہے۔

عوامی مفاد مقدم: حکومت کا دو ٹوک مؤقف
حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ وہ عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کے درمیان

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button