اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز، قوم و افواج کے نام منسوب

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے پوری قوم اور افواجِ پاکستان کے نام منسوب کیا ہے۔

اپنے بیان میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ "یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان، قوم، اور بالخصوص ان عظیم شہداء اور غازیوں کے لیے ہے جنہوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں۔”

انہوں نے کہا کہ وہ صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد پر شکر گزار ہیں، اور اس اعلیٰ اعزاز کو قوم کی امانت سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ اعزاز نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان کیے جا سکتے ہیں۔”

آرمی چیف نے اس موقع پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے ہر سپاہی، ہر شہری، اور ان تمام خاندانوں کی ہے جنہوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button