واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک اہم تقریب کے دوران انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ روس، خود صدر ٹرمپ کے مقابلے میں میلانیا کا زیادہ احترام کرتا ہے۔
یہ گفتگو اُس وقت کی گئی جب صدر ٹرمپ ‘Take It Down Act’ پر دستخط کر رہے تھے — یہ قانون انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور فحش تصاویر و ویڈیوز کو ہٹانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بِل خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی تجویز پر پیش کیا گیا تھا، جنہوں نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر اخلاقی قدروں اور آن لائن تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے میلانیا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "میلانیا نہ صرف ایک باوقار خاتون اول ہیں بلکہ ان کے نظریات عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ صدر پیوٹن نے ان سے متعلق بڑے تعریفی کلمات ادا کیے۔”
میلانیا ٹرمپ کا تعلق سلووینیا سے ہے، جو ماضی میں یوگوسلاویہ کا حصہ تھا، اور وہ امریکہ کی پہلی غیر ملکی نژاد خاتون اول ہیں جنہوں نے سماجی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ‘Take It Down Act’ مستقبل میں ڈیجیٹل دنیا میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنے گا، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے۔






