دنیالمحہ با لمحہ

مائیک والٹز قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے مستعفی، اقوام متحدہ میں امریکا کے اگلے سفیر نامزد

واشنگٹن – امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کے اگلے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر سینیٹر مارکو روبیو کو قائم مقام قومی سلامتی مشیر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جنہیں عالمی امور پر خاصی گرفت اور تجربہ حاصل ہے۔

مائیک والٹز حالیہ دنوں یمن پر ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا لیک اسکینڈل کی زد میں تھے، جس پر انہیں سخت سیاسی اور عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ کئی روز سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ جلد ہی عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے والٹز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، "مائیک نے بطور قومی سلامتی مشیر اہم خدمات انجام دیں، اور میں پُرامید ہوں کہ وہ اقوام متحدہ میں بھی امریکا کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔”

سیاسی مبصرین کے مطابق، اقوام متحدہ میں ان کی تعیناتی امریکا کی خارجہ پالیسی میں ایک نئے رخ کی نشاندہی کر سکتی ہے، جبکہ مارکو روبیو کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری بھی امریکی داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button