اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ چار روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ گرمی کی لہر غیرمعمولی ہو سکتی ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال، اور بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے بھی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت سے ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر موسمی بیماریوں کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔

حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ بھی ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button