اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

اسلام آباد میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ نجف حمید، عبدالظہور اور خالد منیر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ جعلی دستاویزات کے ذریعے اراضی منتقل کرنے کے الزام پر قائم کیا گیا۔ نجف حمید اس وقت حلقہ پٹواری اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد نے کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسر عبدالظہور کو ملزم نامزد کیا ہے۔

ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین کو بوگس انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button