اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے، پاک چین تعلقات میں نئی پیش رفت متوقع

بیجنگ: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں آج اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات متوقع ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے کئی اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا، جو خطے میں امن و ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا دورہ چین پاک بھارت حالیہ کشیدگی، علاقائی صورت حال اور عالمی مسائل پر بامعنی مشاورت کے لیے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button