اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاراچنار میں امن کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں پیش رفت، مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف

پاراچنار: مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث علاقے میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فریقین کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بنکرز اور اسلحہ تھے، جنہیں مؤثر اقدامات کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔ کرم کے علاقے سے مجموعی طور پر 979 بنکرز تباہ کیے جا چکے ہیں جبکہ 86 دیہات سے اسلحہ اور گولہ بارود سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاراچنار میں ٹل روڈ کی مرمت کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ 9.6 ارب روپے کی لاگت سے سڑک کی توسیع کا اہم منصوبہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے اور بازاروں کی تزئین و آرائش پر اب تک 30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

مشیرِ اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان اقدامات سے نہ صرف امن قائم رہے گا بلکہ عوام کو بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی، جو ایک خوشحال اور مستحکم کرم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button