اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر حنیف عباسی کا دوٹوک مؤقف: "ہم نے سرحدوں میں رہ کر دشمن کو جواب دیا”

اٹک: وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا دفاع بہادری اور حکمت سے کیا ہے، اور دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے پاس اس وقت بھارت کی 22 چوکیاں موجود ہیں، اور یہ کہ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا:

"ابھی تو ہم نے ایک جہاز گرایا ہے، ایف-16 تو باقی ہے۔ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے پانچ جنگی جہاز تباہ کیے۔”

مودی کی امریکا سے مدد کی اپیل
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارت پر میزائل داغے تو مودی حکومت امریکا کی طرف دوڑی اور عالمی برادری سے مدد کی فریاد کی۔ ان کے بقول، پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے شہداء کے خون کا حساب لینا جانتا ہے۔

"ہم نے کہا تھا کہ 33 شہداء کا بدلہ لیں گے، اور ہم نے وہ بدلہ لیا۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، مگر ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔”

قوم کا اتحاد اور جذبہ
حنیف عباسی نے پاکستانی قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نور خان ایئر بیس پر حملے کی خبر سنتے ہی پوری قوم متحد ہو کر ایئر بیس کی طرف لپکی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور یہی اتحاد ملک کے دفاع کی ضمانت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button