عوام کیلئے ریلیف: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے نکالنے کیلئے ایک خوش آئند قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ 16 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جہاں پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے، وہیں دیگر مصنوعات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور عام استعمال کی دیگر اشیاء پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اور عوام کو جزوی ریلیف ملے گا۔






