اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اسحاق ڈار نے اجلاس میں کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے فی کلو تک لایا جائے۔ اس فیصلہ سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات ملے گی اور چینی کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم کے اس حکم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کے عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ فیصلہ عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ثابت ہو گا اور چینی کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر قابو پانے میں مدد دے گا۔






