گورنر ہاؤس کراچی میں آج یومِ تشکر منایا جائے گا، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر آج گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تشکر منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملی نغمے گونجیں گے اور شاندار آتشبازی سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ دن پاکستانی قوم کے جذبے، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اتحاد و یکجہتی کی عظیم مثال ہے۔ یومِ تشکر کا مقصد ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو "یومِ معرکۂ حق” کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد قومی سطح پر اس تاریخی کامیابی کو یادگار بنانا ہے۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، طلباء، سول سوسائٹی اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔
یومِ تشکر نہ صرف ایک فتح کا جشن ہے، بلکہ یہ قومی یکجہتی، استحکام اور قربانی کے جذبے کی علامت بن چکا ہے۔






