اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم کا تاریخی اعلان: ہر سال 10 مئی یومِ معرکۂ حق کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے "آپریشن بُنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو "یومِ معرکۂ حق” اور 16 مئی 2025ء بروز جمعہ کو "یومِ تشکر” منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یومِ معرکۂ حق پورے ملک میں جذبۂ ملی وحدت، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان سے عقیدت و فخر کے ساتھ منایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی جرأت اور قومی حمیت سے سرشار ہو کر ملک کا دفاع کیا، اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کا سر بلند کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے جمعہ، 16 مئی 2025ء کو "یومِ تشکر” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن ملک بھر میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لایا جائے گا، خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے اور وطن عزیز کی سلامتی، ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا:

"یوم تشکر کا مقصد قومی سطح پر اللہ تعالیٰ کی عنایات کا اعتراف، افواج پاکستان کو خراج تحسین اور ملک کے روشن مستقبل کی اجتماعی دعا ہے۔”

وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان دنوں کو قومی ہم آہنگی، شکرگزاری اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منائیں، تاکہ پاکستان ایک مضبوط، پرامن اور باوقار ریاست کے طور پر آگے بڑھتا رہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button