اہم خبریںپاکستاندنیا

"پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں کا نقصان، ہزاروں پروازیں متاثر”

اسلام آباد/نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کا آج 19واں روز ہے، اور اس دوران ہزاروں بھارتی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ 18 روز میں کم از کم 2 ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں سے متعدد کو طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑے، جس کے باعث فیول اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں بھاری اضافہ ہوا۔

امرتسر، نئی دہلی، ممبئی، احمد آباد سمیت بھارت کے مختلف شہروں سے روانہ ہونے والی پروازیں روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارت کے ہوابازی کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔

جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے، اور ان ایئرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔ آج کے دن صرف بھارت میں 444 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق، سری نگر ایئرپورٹ ساتویں روز بھی بند ہے جہاں سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں، لیہہ (لداخ) کے کوشک ایئرپورٹ پر تمام 30 پروازیں بند ہیں جبکہ جموں ایئرپورٹ پر بھی 30 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام طیارے ہینگرز میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارت کی شہری ہوابازی پر کاری ضرب لگائی ہے، جس کے اثرات مسافروں سے لے کر فضائی صنعت تک ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button